The sound is a really big part, I think, of the experience of using a pencil, and it has this really audible scratchiness.
میرے خیال میں پینسل استعمال کرنے کے تجربے میں آواز کا کافی بڑا حصہ ہے، اور اس کی رگڑ کافی سنائی دینے والی ہے۔
(Scratching)
(رگڑنے کی آواز)
[Small thing. Big idea.]
[چھوٹی چیز۔ بڑا خیال۔]
[Caroline Weaver on the Pencil]
[کیرولین وویور پینسل کے بارے میں]
The pencil is a very simple object. It's made of wood with some layers of paint an eraser and a core, which is made out of graphite, clay and water. Yeah, it took hundreds of people over centuries to come to this design. And it's that long history of collaboration that, to me, makes it a very perfect object.
پینسل ایک بہت سادہ چیز ہے۔ یہ بنتی ہے لکڑی سے جس پر روغن کی کچھ تہیں ہوتی ہیں ایک ربڑ اور مرکزی حصہ، جو سُرمان، مٹی اور پانی سے بنتا ہے۔ جی ہاں، سینکڑوں لوگوں کو صدیاں لگیں اس شکل تک پہنچنے میں۔ اور یہ اشتراک کی لمبی تاریخ ہے جو میرے لیے، اس کو ایک بہترین چیز بناتی ہے۔
The story of the pencil starts with graphite. People started finding really useful applications for this new substance. They cut it into small sticks and wrapped it in string or sheepskin or paper and sold it on the streets of London to be used for writing or for drawing or, a lot of times, by farmers and shepherds, who used it to mark their animals. Over in France, Nicolas-Jacques Conté figured out a method of grinding the graphite, mixing it with powdered clay and water to make a paste. From there, this paste was filled into a mold and fired in a kiln, and the result was a really strong graphite core that wasn't breakable, that was smooth, usable -- it was so much better than anything else that existed at the time, and to this day, that's the method that's still used in making pencils.
پینسل کی کہانی سُرمان سے شروع ہوتی ہے۔ لوگوں نے اس کو کئی فائدہ مند طریقوں سے استعمال کرنا شروع کر دیا اس نئے مادے کے۔ وہ اس کو چھوٹی ٹہنیوں کی شکل میں کاٹتے اور بھیڑ کی کھال یا دھاگے یا کاغذ میں لپیٹ دیتے اور اس کو لندن کی سڑکوں پر بیچتے جو لکھنے اور نقّاشی کے لیے استعمال کی جاتی یا، اکثر اوقات، کسان اور چرواہے، اس سے اپنے جانوروں کو نشان لگاتے۔ دوسری طرف فرانس میں، نکولس جیقس کونتے نے طریقہ نکالا سُرمان کو پیسنے کا، اس کو مٹی اور پانی کے ساتھ ملا کر لئی بنانے کا۔ وہاں سے، اس لئی کو سانچے میں ڈال کر ایک بھٹی میں دہکایا جاتا، اور نتیجہ تھا ایک بہت مضبوط سُرمان کا مرکزی حصہ جو ٹوٹ نہیں سکتا تھا، جو ہموار تھا، قابلِ استعمال -- یہ اس وقت موجود کسی بھی اور چیز سے بہت بہتر تھا، اور آج تک، یہی طریقہ ہے جو پینسلیں بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔
Meanwhile, over in America, in Concord, Massachusetts, it was Henry David Thoreau who came up with the grading scale for different hardnesses of pencil. It was graded one through four, number two being the ideal hardness for general use. The softer the pencil, the more graphite it had in it, and the darker and smoother the line will be. The firmer the pencil, the more clay it had in it and the lighter and finer it will be.
اسی دوران، دوسری طرف امریکہ میں، کونکورڈ، میساچیوسٹس میں، ہینری ڈیوڈ تھوریو تھا جس نے درجہ بندی کے پیمانے کا سوچا پینسل کی مختلف اقسام کی سختی کے لیے۔ اس کی ایک سے چار تک درجہ بندی کی گئی، نمبر دو عام استعمال کے لیے موزوں ترین سختی کے ساتھ۔ پینسل جتنی نرم ہوتی اس میں اتنا ہی زیادہ سُرمان ہوتا، اور خط اتنا ہی گاڑھا اور ہموار ہو گا۔ پینسل جتنی ٹھوس ہوتی، اس میں اتنی ہی مٹی ہوتی اور وہ اتنی ہی ہلکی اور نفیس ہوتی۔
Originally, when pencils were handmade, they were made round. There was no easy way to make them, and it was the Americans who really mechanized the craft. A lot of people credit Joseph Dixon for being one of the first people to start developing actual machines to do things like cut wood slats, cut grooves into the wood, apply glue to them ... And they figured out it was easier and less wasteful to do a hexagonal pencil, and so that became the standard.
ابتداء میں، جب پینسلیں ہاتھ سے بنتی تھیں، وہ گول بنائی جاتی تھیں۔ ان کو بنانے کا کوئی آسان طریقہ نہ تھا، اور یہ امریکی تھے جنہوں نے کاریگری کو حقیقتاً میکانی بنایا۔ بہت سے لوگ جوزف ڈکسن کو سراہتے ہیں ان پہلے لوگوں میں سے ایک ہونے کے لیے جنہوں نے شروع کیا اصل مشینوں کو تیار کرنا جو کام کرتیں جیسے لکڑی کے تختوں کو کاٹنا، لکڑی میں نالیاں چھیدنا، ان کو گوند لگانا ... اور انہوں نے پایا کہ یہ زیادہ آسان اور کم ضائع کرنے والا تھا ایک مسدسی پینسل بنانا، اور اس لیے یہ معیار بن گیا۔
Since the early days of pencils, people have loved that they can be erased. Originally, it was bread crumbs that were used to scratch away pencil marks and later, rubber and pumice. The attached eraser happened in 1858, when American stationer Hymen Lipman patented the first pencil with an attached eraser, which really changed the pencil game. The world's first yellow pencil was the KOH-I-NOOR 1500. KOH-I-NOOR did this crazy thing where they painted this pencil with 14 coats of yellow paint and dipped the end in 14-carat gold.
پینسل کے ابتدائی دنوں سے، لوگوں کو پسند ہے کہ ان کو مٹایا جا سکتا ہے۔ شروع میں، یہ روٹی کا چورا تھا جو پینسل کے نشان مٹانے کے لیے استعمال ہوتا۔ اور بعد میں، ربڑ اور جھانواں۔ ساتھ منسلک ربر 1858 میں آیا، جب امریکی سٹیشنری فروش ہائمن لِپ مین نے پہلی پینسل کو رجسٹر کرایا جس کے ساتھ ربڑ جڑا ہوا تھا، جس نے پینسل کے کاروبار کو بہت بدل دیا۔ دنیا کی پہلی پیلی پینسل کوہِ نور 1500 تھی۔ کوہِ نور نے عجیب کام کیا کہ اس پینسل پر انہوں نے پیلے رنگ کی 14 تہیں لگائیں اور آخری حصے کو 14 قیراط سونے میں ڈبویا۔
There is a pencil for everyone, and every pencil has a story. The Blackwing 602 is famous for being used by a lot of writers, especially John Steinbeck and Vladimir Nabokov. And then, you have the Dixon pencil company. They're responsible for the Dixon Ticonderoga. It's an icon, it's what people think of when they think of a pencil and what they think of when they think of school. And the pencil's really a thing that, I think, the average user has never thought twice about, how it's made or why it's made the way it is, because it's just always been that way.
ہر کسی کے لیے ایک پینسل ہے، اور ہر پینسل کی ایک کہانی ہے۔ بلیک ونگ 602 بہت سے لکھاریوں کے زیرِ استعمال رہنے کی وجہ سے مشہور ہے خصوصی طور پر جان سٹین بیک اور ولادیمیر نابوکوف۔ اور پھر آپ کے پاس ڈکسن پینسل کمپنی ہے۔ ڈکسن ٹائیکون ڈیروگا ان کی پیداوار ہے۔ یہ ایک گُرو ہے، یہ وہ ہے جو لوگوں کے ذہن میں آتا ہے جب پینسل کا ذکر ہو اور وہ جو ذہن میں آتا ہے جب سکول کے بارے میں سوچیں۔ میرے خیال میں، پینسل واقعی ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں عام صارف نے کبھی غور نہیں کیا، یہ کیسے بنتی ہے یا یہ ایسے کیوں بنائی جاتی ہے، کیونکہ یہ ہمیشہ سے ایسے ہی تھی۔
In my opinion, there's nothing that can be done to make the pencil better than it is. It's perfect.
میری رائے میں، ایسا کچھ نہیں جو کیا جا سکے پینسل کو اس سے زیادہ بہتر بنانے کے لیے۔ یہ بہترین ہے۔