I can't think of anyone who just has one interest in life, and that's all they want to do for the rest of their life.
میری یاداشت میں کوئی ایسا نہیں جس کا صرف ایک شوق ہو، اور وہ اسی شوق کو عمر بھر کرتے رہنا چاہیں گے۔
[The Way We Work]
[ہم کیسے کام کرتے ہیں]
Around 15 percent of American workers don't have traditional full-time jobs. They're half-time, part-time, contract workers or temps. The term "side hustle" just seems to fit with this ethos where people are putting together a few different things to make a living.
15% امریکیوں کے پاس کوئی روائتی مستقل ملازمت نہیں۔ وہ آدھے وقت، جزوقتی، معاہدہ پر یا عارضی نوکری کرتے ہیں۔ اس اصطلاح کے ساتھ لفظ ’اضافی آمدنی‘ بہت مناسب طریقے سے بیٹھتا ہے جہاں لوگ کمائی کرنے کے لئے مختلف چیزوں کو آپس میں ملا دیتے ہیں۔
The word "side hustle" has its roots in popular African American newspapers. In the 1920s, these papers used the word "hustle" to refer to some kind of scam. By the 1950s, they were using "side hustle" to refer to legitimate work, too. A side hustle is a little different than a second job. A second job is about necessity. While a side hustle can certainly bring in extra income, it's a little more aspirational. Side hustle captures a certain kind of scrappy, entrepreneurial spirit.
اصطلاح ’اضافی آمدنی‘ کی جڑیں مشہور افریقی امریکی اخبارات میں ملتی ہیں۔ سن 1920 میں ان اخبارات نے ’ہسل’ کا لفظ پہلی بار استعمال کیا کسی مالی جعلسازی کے لئے۔ سن 1950 تک وہ لوگ ’اضافی آمدن‘ کا لفظ استعمال کررہے تھے جائز کاموں کے لئے بھی۔ اضافی آمدنی دوسری نوکری سے تھوڑا مختلف ہوتی ہے۔ دوسری نوکری ضرورت کے تحت ہوتی ہے۔ جب کہ اضافی آمدنی یقینی طور پر اضافی آمدنی کا ذریعہ بنتا ہے۔ یہ تھوڑا زیادہ پر امنگ ہے۔ اضافی آمدن اپنے اندر ایک غیر منظم سی کاروباری جستجو یا جنون رکھتی ہے۔
I've interviewed more than 100 women of color on Side Hustle Pro who started successful side hustles. Nailah Ellis-Brown started Ellis Island Tea out of her trunk. Arsha Jones started her famous Capital City Co Mambo Sauce with one product and a PayPal link. All these women are running side hustles. What exactly does this tell us?
میں نے 100 سے زائد مختلف قسم کی خواتین کے انٹرویو کئے اضافی آمدنی سے جڑی جنھوں نے اسے کامیابی سے شروع کیا۔ نائلہ ایلس براون جنھوں نے اپنی گاڑی سے ایلس آئی لینڈ چائے کا آغاز کیا۔ ارشا جونز نے اپنی مشہور کیپٹل سٹی کو مامبو چٹنی کا آغاز کیا صرف ایک چیز اور پے پال لنک کے ساتھ۔ یہ سب خواتین اضافی آمدنی کے کام کر رہی ہیں۔ اصل میں اس سب سے ہمیں کیا پتہ چلتا ہے؟
First, that people are seeing opportunity within their communities. The goal here isn't necessarily to be the next Coca-Cola or Google. Scale is great, but there's also beauty in a successful business that's built for a specific audience.
پہلا یہ کہ لوگوں کو مواقع اپنے ہی ماحول میں مل جاتے ہیں۔ یہاں مقصد ہر گز اگلی کوکا کولا یا گوگل کا آغاز نہیں ہوتا۔ حجم اچھی چیز ہے مگر کامیاب کاروبار کا اپنا ہی ایک حسن ہے جو کہ ایک خاص طبقے کے لئے شروع کیا گیا ہو۔
Second, people are increasingly interested in being their own boss. Being your own boss takes discipline. Self-made millionaires tend to have one big trait in common: they make decisions, hold themselves accountable and push through in the face of challenges. A side hustle is a great way to try out being your own boss and see if you have those skills before fully stepping out on your own.
دوسرا یہ کہ لوگوں میں خود اپنا مالک بننے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ اپنا مالک خود بننے کے لئے نظم و ضبط چاہئے۔ تمام خود ساز کروڑ پتیوں میں ایک بنیادی چیز مشترک ہوا کرتی ہے: وہ فیصلے کرتے ہیں، خود کو جواب دہ سمجھتے ہیں اور مشکلات کا سامنا ڈٹ کر کرتے ہیں۔ اضافی آمدنی کے ذرائع خود کا مالک بننے کا اچھا ذریعہ ہے اور دیکھنا کہ آپ میں وہ صلاحیتیں ہیں اس سے پہلے کہ آپ پوری طرح اس میں قدم رکھیں۔
Third, people are multipassionate. I want to stress that not every side hustle is started because someone hates their job. Many are started simply because people are interested in lots of different things. Lisa Price, who started a hair and beauty company, Carol's Daughter, was working in television production when she started side-hustling. She says she actually loved her job. It was the fact that she came home every day feeling good that led her to start experimenting with making fragrances and hair oils in her kitchen. We're always being taught that we're supposed to know what we want to do when we grow up. But when you're multipassionate, you want to dip and dabble in those different things. It doesn't mean that you're not committed to your job, it just means that you have other outlets that bring you joy.
تیسرا یہ کہ لوگ کئی سمتوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ میں اس بات پر زور دوں گی کہ ہر اضافی آمدنی کی کوشش کی وجہ یہ نہیں کہ لوگ اپنی نوکری سے نفرت کرتے ہیں۔ اکثر کاموں کی ابتدا اس لئے ہوتی ہے کہ لوگوں کا رجحان بہت سی مختلف چیزوں میں ہوتا ہے۔ لیزا پرائس نے جب ایک خوبصورت ساز ادارے 'کارلو کی بیٹی' کی بنیاد رکھی، تب وہ ایک ٹی وی کے ہدایت کار ادارے میں ملازم تھیں۔ اس کے بقول اسے اپنی نوکری بہت پسند تھی۔ یہ سچ ہے کہ وہ ہر روز خوش اور پر سکون گھر واپس آتی تھی اسی نے اسے تجربات کی طرف مائل کیا اپنے باورجی خانے میں خوشبویات اور بالوں کے تیل بنا کر۔ ہمیں ہمیشہ پڑھایا گیا کہ جب ہم بڑے ہوں تو ہمیں پتہ ہونا چاہئے کہ ہمیں آگے کیا کرنا ہے، مگر جب آپ کا ذہن کئی طرف ہوتا ہے، تو آپ ان سب چیزوں میں قسمت آزمانی کرنا چاہیں گے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنی نوکری سے مخلص نہیں بلکہ، اس سے مراد صرف یہ ہے کہ کچھ اور بھی ہے جس سے آپ کو لطف آتا ہے۔
And that brings me to the final thing the side hustle revolution shows us: people want to make a bet on themselves. Side hustles are appealing because it's easier to take that chance when you have some kind of income coming in. Even if a side hustle doesn't take off, it's still an investment in yourself. Forty-one percent of millennials who have a side hustle say they've shared this information with their employers. They're not worried about their managers reacting negatively. They recognize all the learning and growth that comes with running a side hustle. Everyone is looking to feel fulfilled. Thirty-eight percent of baby boomers feel some kind of regret about their career. No one wants that.
اور اس سے میں اضافی آمدنی کے انقلاب سے جڑی آخری بات کی طرف بڑھتی ہوں: لوگ خود کو آزمانا چاہتے ہیں۔ اضافی آمدنی کی کوشش پر کشش ہے کیوں کہ اسے آزمانا آسان ہے جب آپ کہ پاس کچھ آمدنی پہلے بھی آ رہی ہو۔ اگر اضافی آمدن کی کوشش کامیاب نہ بھی ہو تب بھی یہ آپ کی اپنی ذات پر سرمایہ کاری ہو گی۔ اکیسویں صدی میں جوان ہونے والے 41 فیصد لوگ جن کے اضافی کام ہیں ان کے بارے میں اپنے دفاتر کو مطلع کر چکے ہیں۔ ان کو اپنے افسروں کے منفی ردِ عمل کی فکر نہیں ہے۔ وہ اضافی آمدن سے جڑی تعلیم اور ترقی کے ہر پہلو سے آشنا ہیں۔ ہر انسان تکمیل کا احساس چاہتا ہے۔ جنگ عظیم دوئم کے بعد پیدا ہونے والے 38 فیصد لوگ اپنے کام سے ناخوش ہیں۔ کوئی بھی اس پر راضی نہیں۔
The truth is that there are many different ways to find happiness through what we do. Side hustles are about embracing that hope that we can be the ones making the decisions in how we spend our work lives.
سچ یہ ہے کہ خوشی کی تلاش کے بہت سے مختلف طریقے ہیں ہمارے کاموں کے ذریعے۔ اضافی آمدن کی کوشش اس امید کو تقویت دیتی ہے کہ ہم فیصلہ کرنے والے ہوسکتے ہیں کہ اپنی کاروباری زندگی کیسے گزاریں۔