Do you hear that? Do you know what that is? Silence. The sound of silence. Simon and Garfunkel wrote a song about it. But silence is a pretty rare commodity these days, and we're all paying a price for it in terms of our health -- a surprisingly big price, as it turns out. Luckily, there are things we can do right now, both individually and as a society, to better protect our health and give us more of the benefits of the sounds of silence.
کیا آپ یہ سن رہے ہیں؟ کیا آپ کو معلوم ہے یہ کیا ہے؟ خاموشی۔ خاموشی کی آواز۔ سائمن اور گارفنکل نے اس کے بارے میں ایک گیت لکھا۔ مگر آج کل خاموشی کافی نایاب شے ہے، اور ہم سب اس کی قیمت چکا رہے ہیں اپنی صحت کی صورت میں ۔۔ حیران کن طور پر ایک بڑی قیمت، جیسا کہ سامنے آ رہا ہے۔ خوش قسمتی سے، کچھ ایسا ہے جو ہم ابھی کر سکتے ہیں، انفرادی اور اجتماعی طور پر دونوں طرح، اپنی صحت کی حفاظت کے لیے اور خاموشی کی آواز سے ہمیں جو زیادہ فائدے مل سکتے ہیں ان کے لیے۔
I assume that most of you know that too much noise is bad for your hearing. Whenever you leave a concert or a bar and you have that ringing in your ears, you can be certain that you have done some damage to your hearing, likely permanent. And that's very important. However, noise affects our health in many different ways beyond hearing. They're less well-known, but they're just as dangerous as the auditory effects.
میرے خیال میں آپ میں سے زیادہ تر کو علم ہے کہ بہت زیادہ شور سماعت کے لیے نقصان دہ ہے۔ جب بھی آپ کسی کنسرٹ یا بار سے باہر آتے ہیں اور آپ کے کانوں میں گھنٹیاں بجتی ہیں، تو آپ یقین کر سکتے ہیں کہ آپ اپنی سماعت کو کچھ نقصان پہنچا چکے ہیں، ممکنہ طور پر دائمی۔ اور یہ بہت اہم ہے۔ البتہ، شور سماعت کے علاوہ ہماری صحت پر کئی مختلف طریقوں سے اثرانداز ہوتا ہے۔ یہ کم جانے جاتے ہیں، مگر یہ بالکل اتنے ہی خطرناک ہیں جتنا کہ سمعی اثرات۔
So what do we mean when we talk about noise? Well, noise is defined as unwanted sound, and as such, both has a physical component, the sound, and a psychological component, the circumstances that make the sound unwanted. A very good example is a rock concert. A person attending the rock concert, being exposed to 100 decibels, does not think of the music as noise. This person likes the band, and even paid a hundred dollars for the ticket, so no matter how loud the music, this person doesn't think of it as noise. In contrast, think of a person living three blocks away from the concert hall. That person is trying to read a book, but cannot concentrate because of the music. And although the sound pressure levels are much lower in this situation, this person still thinks of the music as noise, and it may trigger reactions that can, in the long run, have health consequences.
تو شور سے متعلق بات کرتے ہوئے ہماری کیا مراد ہے؟ ویسے، شور کی تعریف ان چاہی آواز کے طور پر کی جاتی ہے، اور ویسے یہ مشتمل ہے دونوں پر، ایک مادی عنصر، آواز، اور ایک نفسیاتی عنصر، وہ عوامل جو اس آواز کو ان چاہا بناتے ہیں۔ اس کی بہت اچھی مثال ایک راک کنسرٹ ہے۔ راک کنسرٹ میں شریک ایک شخص, 100 ڈیسی بل میں گھرا ہوا، موسیقی کو شور نہیں سمجھتا۔ وہ شخص اس بینڈ کو پسند کرتا ہے، اور اس نے ٹکٹ کے 100 ڈالر بھی ادا کیے ہیں، تو چاہے موسیقی کتنی بھی اونچی ہو، وہ شخص اس کو شور نہیں سمجھتا۔ اس کے برعکس، ایک شخص کا تصور کریں جو کنسرٹ ہال سے کچھ فاصلے پر رہتا ہے۔ وہ شخص ایک کتاب پڑھنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر موسیقی کی وجہ سے توجہ نہیں دے پا رہا۔ اور اگرچہ اس صورت حال میں آواز کا دباؤ کافی کم ہے، یہ شخص بہرحال موسیقی کو شور سمجھتا ہے، اور اس کے نتیجے میں، آنے والے وقت میں صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں۔
So why are quiet spaces so important? Because noise affects our health in so many ways beyond hearing. However, it's becoming increasingly difficult to find quiet spaces in times of constantly increasing traffic, growing urbanization, construction sites, air-conditioning units, leaf blowers, lawnmowers, outdoor concerts and bars, personal music players, and your neighbors partying until 3am. Whew!
تو خاموش جگہیں اتنی اہم کیوں ہیں؟ کیونکہ شور سماعت کے علاوہ ہماری صحت پر کئی طریقوں سے اثرانداز ہوتا ہے۔ بہرحال، خاموش جگہیں ڈھونڈنا مشکل ہوتا جا رہا ہے مستقل بڑھتی ہوئی ٹریفک کے دور میں، بڑھتی ہوئی شہری آبادی، تعمیراتی جگہیں، ائیرکنڈشنگ یونٹ، پتے اڑانے والی اور گھاس کاٹنے کی مشینیں، بیرونی کنسرٹ اور شراب خانے، نجی موسیقی کے آلات، اور صبح کے 3 بجے تک جشن مناتے آپ کے پڑوسی۔ اُف!
In 2011, the World Health Organization estimated that 1.6 million healthy life years are lost every year due to exposure to environmental noise in the Western European member states alone. One important effect of noise is that it disturbs communication. You may have to raise your voice to be understood. In extreme cases, you may even have to pause the conversation. It's also more likely to be misunderstood in a noisy environment. These are all likely reasons why studies have found that children who attend schools in noisy areas are more likely to lag behind their peers in academic performance.
2011 میں عالمی ادارہِ صحت نے تخمینہ لگایا کہ ہر سال زندگی کے 16 لاکھ صحت مند سال ضائع ہو جاتے ہیں ماحولیاتی شور کی وجہ سے صرف مغربی یورپی ممالک میں ہی۔ شور کا ایک اہم اثر یہ ہے کہ اس سے رابطے میں پریشانی ہوتی ہے۔ آپ کو اپنی بات سمجھانے کے لیے آواز اونچی کرنا پڑ سکتی ہے۔ انتہائی صورت میں، آپ کو اپنی بات روکنی بھی پڑ سکتی ہے۔ شور والے ماحول میں بات کے غلط سمجھے جانے کا بھی زیادہ امکان ہوتا ہے۔ ممکنہ طور پر یہ سب وجوہات ہیں جن کی وجہ سے مطالعے سے معلوم ہوا کہ جو بچے شور والے علاقوں میں سکول جاتے ہیں ان کا اپنے ساتھیوں میں علمی کارکردگی میں پیچھے رہ جانے کا زیادہ امکان ہے۔
Another very important health effect of noise is the increased risk for cardiovascular disease in those who are exposed to relevant noise levels for prolonged periods of time. Noise is stress, especially if we have little or no control over it. Our body excretes stress hormones like adrenaline and cortisol that lead to changes in the composition of our blood and in the structure of our blood vessels, which have been shown to be stiffer after a single night of noise exposure. Epidemiological studies show associations between the noise exposure and an increased risk for high blood pressure, heart attacks and stroke, and although the overall risk increases are relatively small, this still constitutes a major public health problem because noise is so ubiquitous, and so many people are exposed to relevant noise levels. A recent study found that US society could save 3.9 billion dollars each year by lowering environmental noise exposure by five decibels, just by saving costs for treating cardiovascular disease. There are other diseases like cancer, diabetes and obesity that have been linked to noise exposure, but we do not have enough evidence yet to, in fact, conclude that these diseases are caused by the noise.
شور کا صحت پر ایک اور اہم اثر دل اور اس کی رگوں کی بیماری کا بڑھا ہوا امکان ہے ان لوگوں میں جو مخصوص حد کے شور کا سامنا کرتے ہیں طویل عرصے پر محیط مدت کے لئے۔ شور تناؤ ہے، خصوصاً اگر آپ کا اس پر جزوی یا بالکل بھی اختیار نہیں۔ ہمارا جسم ایڈرینالین اور کورٹیسول جیسے تناؤ کے ہارمون خارج کرتا ہے جو تبدیلی کا باعث بنتے ہیں ہمارے خون کی ترکیب میں، اور ہمارے خون کی وریدوں کی ساخت میں، جن میں صرف ایک رات شور کے بعد سختی دیکھی گئی۔ وبائی امراض کے علوم کے مطالعوں میں شور میں رہنے سے تعلق نظر آتا ہے بلند فشارِ خون کے بڑھے ہوئے خطرے سے، دل کے دورے اور فالج کے حملے سے، اور اگرچہ مجموعی طور پر خطرات بڑھنے کا خدشہ کافی کم پے، یہ پھر بھی ایک بڑا عوامی صحت کا مسئلہ تشکیل دیتا ہے کیونکہ شور ہر جگہ موجود ہے، اور بہت سے لوگوں کو متعلقہ شور کی حد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک حالیہ مطالعے میں معلوم ہوا کہ امریکی معاشرہ ہر سال 390 کروڑ ڈالر بچا سکتا ہے ماحولیاتی شور کا اثر 5 ڈیسی بل تک کم کر کے صرف دل اور اس کی رگوں کی بیماری کے علاج کا خرچہ بچا کر۔ دیگر بیماریاں ہیں جیسا کہ کینسر، ذیابیطس اور موٹاپا جن کا تعلق شور میں رہنے کے ساتھ جوڑا گیا ہے، مگر ابھی ہمارے پاس کافی ثبوت نہیں اس بات کو درحقیقت ثابت کرنے کے لیے کہ شور ان بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔
Yet another important effect of noise is sleep disturbance. Sleep is a very active mechanism that recuperates us and prepares us for the next wake period. A quiet bedroom is a cornerstone of what sleep researchers call "a good sleep hygiene." And our auditory system has a watchman function. It's constantly monitoring our environment for threats, even while we're sleeping. So noise in the bedroom can cause a delay in the time it takes us to fall asleep, it can wake us up during the night, and it can prevent our blood pressure from going down during the night. We have the hypothesis that if these noise-induced sleep disturbances continue for months and years, then an increased risk for cardiovascular disease is likely the consequence. However, we are often not aware of these noise-induced sleep disturbances, because we are unconscious while we're sleeping. In the past, we've done studies on the effects of traffic noise on sleep, and research subjects would often wake up in the morning and say, "Ah, I had a wonderful night, I fell asleep right away, never really woke up." When we would go back to the physiological signals we had recorded during the night, we would often see numerous awakenings and a severely fragmented sleep structure. These awakenings were too brief for the subjects to regain consciousness and to remember them during the next morning, but they may nevertheless have a profound impact on how restful our sleep is.
تاہم شور کا ایک اور اہم اثر بے خوابی ہے۔ نیند ایک بہت فعال طریقہ کار ہے جو ہماری صحت بحال رکھتا ہے اور ہمیں تیار کرتا ہے اگلے جاگنے کے دورانیے کے لیے۔ ایک خاموش سونے کا کمرہ وہ بنیاد ہے جسے نیند کے محقق کہتے ہیں ''ایک اچھی صحت بخش نیند۔'' اور ہمارے سمعی نظام کا ایک چوکیدارانہ فعل ہے۔ یہ مسلسل ہمارے ماحول کی نگرانی کرتا ہے خطرات کے لیے، حتٰی کہ سونے کے دورانِ بھی۔ تو خواب گاہ میں شور ہمارے سونے میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے، یہ ہمیں رات میں سوتے سے جگا سکتا ہے، اور یہ رات میں ہمارے فشارِ خون کو کم ہونے سے بچا سکتا ہے۔ ہمارے خیال میں اگر شور کی وجہ سے نیند میں پڑنے والا یہ خلل مہینوں اور سالوں تک جاری رہے، تو امراض قلب ہونے کے امکانات میں اضافہ کی وجہ بن سکتا ہے۔ بہرحال، ہم اکثر شور کے پیدا کردہ نیند میں خلل سے ناواقف ہوتے ہیں، کیونکہ سونے کے دوران ہم بیہوش ہوتے ہیں۔ ماضی میں، ہم نے ٹریفک کے شور کے نیند پر اثرات پر مطالعے کیے، اور تحقیق میں زیرِ مشاہدہ افراد اکثر صبح اٹھ کر کہتے، ''آہ، میری رات بہت اچھی گزری، میں فوراً سو گیا، نیند سے حقیقتاً بیدار نہیں ہوا۔'' جب ہم جسمانی اشارات کی طرف دیکھتے جو ہم نے رات میں محفوظ کیے ہوتے، ہم اکثر کئی دفعہ اٹھنا دیکھتے اور ایک شدید بکھری ہوئی ساخت کی نیند۔ یہ بیداریاں اتنی مختصر تھیں کہ زیرِ مشاہدہ کو ہوش میں نہ لا سکتیں اور یہ کہ وہ اگلی صبح ان کو یاد رکھتے، مگر اس کے باوجود ان کا گہرا اثر ہو سکتا ہے کہ ہماری نیند کتنی پرسکون ہے۔
So when is loud too loud? A good sign of too loud is once you start changing your behavior. You may have to raise your voice to be understood, or you increase the volume of your TV. You're avoiding outside areas, or you're closing your window. You're moving your bedroom to the basement of the house, or you even have sound insulation installed. Many people will move away to less noisy areas, but obviously not everybody can afford that.
تو آواز کب بہت اونچی ہوتی ہے؟ بہت اونچی آواز کا ایک واضح اشارہ یہ ہے کہ جب آپ اپنا رویہ بدلنا شروع کردیں۔ آپ کو اپنی بات سمجھانے کے لیے اونچا بولنا پڑے، یا آپ اپنے ٹیلی وژن کی آواز اونچی کر دیں۔ آپ بیرونی جگہوں سے گریز کریں، یا اپنی کھڑکی بند کر رہے ہوں۔ آپ اپنا بیڈروم گھر کے تہہ خانے میں منتقل کر رہے ہوں، اور یہاں تک کہ آپ نے صوتی محدودیت لگوائی ہو۔ کئی لوگ کم شور والے علاقوں میں منتقل ہو جائیں گے، مگر ظاہر ہے کہ ہر کوئی اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
So what can we do right now to improve our sound environment and to better protect our health? Well, first of all, if something's too loud, speak up. For example, many owners of movie theaters seem to think that only people hard of hearing are still going to the movies. If you complain about the noise and nothing happens, demand a refund and leave. That's the language that managers typically do understand. Also, talk to your children about the health effects of noise and that listening to loud music today will have consequences when they're older. You can also move your bedroom to the quiet side of the house, where your own building shields you from road traffic noise. If you're looking to rent or buy a new place, make low noise a priority. Visit the property during different times of the day and talk to the neighbors about noise. You can wear noise-canceling headphones when you're traveling or if your office has high background noise levels. In general, seek out quiet spaces, especially on the weekend or when you're on vacation. Allow your system to wind down.
تو ہم اپنے صوتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ابھی کیا کر سکتے ہیں اور اپنی صحت کی بہتر حفاظت کے لیے؟ دیکھیں، سب سے پہلے تو، اگر کوئی چیز بہت زیادہ اونچی ہے تو، آواز اٹھائیں۔ مثلاً کئی فلم تھیٹر کے مالکان یہ سمجھتے ہیں کہ صرف اونچا سننے والے لوگ اب فلم دیکھنے جاتے ہیں۔ اگر آپ شور کی شکایت کریں اور کچھ نہ ہو، پیسوں کی واپسی کا تقاضا کریں اور چلے جائیں۔ یہ وہ زبان ہے جو عام طور پر منتظمین سمجھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اپنے بچوں سے شور کے صحت پر اثرات سے متعلق بات کریں اور یہ کہ آج اونچی موسیقی سننے کے اثرات ان کے بڑھاپے میں ہوں گے۔ آپ اپنا بیڈروم گھر کی خاموش والی طرف بھی منتقل کر سکتے ہیں، جہاں آپ کی اپنی عمارت آپ کو ٹریفک کے شور سے تحفظ دیتی ہو۔ اگر آپ کوئی جگہ کرائے پر لینا یا خریدنا چاہ رہے ہیں، تو کم شور کو اپنی ترجیح بنائیں۔ دن کے مختلف اوقات میں اس جگہ پر جائیں اور پڑوسیوں سے شور کے بارے میں بات کریں۔ آپ سفر کے دوران شور کم کرنے والے ہیڈ فون استعمال کر سکتے ہیں یا اگر آپ کے دفتر کے پس منظر میں آواز کی حد زیادہ ہے۔ عام طور پر، خاموش جگہیں تلاش کریں، خصوصاً ہفتے کے آخر میں یا جب آپ چھٹی پر ہوں۔ اپنے نظام کو پرسکون ہونے دیں۔
I, very appropriately for this talk, attended a noise conference in Japan four years ago. When I returned to the United States and entered the airport, a wall of sound hit me. This tells you that we don't realize anymore the constant degree of noise pollution we're exposed to and how much we could profit from more quiet spaces.
میں نے، خصوصاً اس گفتگو کے لئے، چار سال پہلے جاپان میں ایک شور کی کانفرنس میں شرکت کی۔ جب میں امریکہ واپس آیا اور ہوائی اڈے میں داخل ہوا، آواز کی ایک دیوار مجھ سے ٹکرائی۔ یہ ہمیں بتاتا ہے کہ اب ہمیں کوئی احساس نہیں صوتی آلودگی کے اس درجے کا جس کا ہم مسلسل سامنا کر رہے ہیں اور یہ کہ ہم خاموش جگہوں سے کتنا زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
What else can we do about noise? Well, very much like a carbon footprint, we all have a noise footprint, and there are things we can do to make that noise footprint smaller. For example, don't start mowing your lawn at 7am on a Saturday morning. Your neighbors will thank you. Or use a rake instead of a leaf blower. In general, noise reduction at the source makes the most sense, so whenever you're looking to buy a new car, air-conditioning unit, blender, you name it, make low noise a priority. Many manufacturers will list the noise levels their devices generate, and some even advertise with them. Use that information.
ہم شور کے متعلق مزید کیا کر سکتے ہیں؟ دیکھیں، کسی بھی کاربن چھاپے کی طرح، ہم سب کا ایک شور کا چھاپہ ہے، اور کچھ چیزیں ہیں جو ہم اس شور کے چھاپے کو کم کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔ مثلاً، ہفتے کی صبح 7 بجے اپنے لان کی گھاس کاٹنا مت شروع کردیں۔ آپ کے پڑوسی آپ کے شکرگزار ہوں گے۔ یا پتے جمع کرنے والی مشین کی جگہ صفائی والا کانٹا استعمال کریں۔ عام طور پر، شور میں کمی اس کی ابتداء میں زیادہ مناسب ہے، تو جب بھی آپ خریدنا چاہ رہے ہیں ایک نئی گاڑی، ائیرکنڈیشننگ یونٹ، بلینڈر، جو آپ چاہیں، تو کم آواز کو اپنی ترجیح بنائیں۔ کئی کارخانہ دار اپنی مشین کی پیدا ہونے والی آواز کی حد تحریر کریں گے، اور کچھ تو اس کے ساتھ تشہیر بھی کرتے ہیں۔ ان معلومات کو استعمال کریں۔
Many people think that stronger noise regulation and enforcement are good ideas, even obvious solutions, perhaps, but it's not as easy as you may think, because many of the activities that generate noise also generate revenue. Think about an airport and all the business that is associated with it. Our research tells politicians at what noise level they can expect a certain health effect, and that helps inform better noise policy.
کئی لوگوں کا خیال ہے کہ شور کے متعلق مضبوط قوانین اور ان کا نفاذ اچھا خیال ہیں، اور شاید واضح حل بھی، مگر یہ اتنا آسان نہیں جتنا آپ کا خیال ہے، کیونکہ بہت سی ایسی سرگرمیاں جو شور پیدا کرتی ہیں وہ آمدنی کا ذریعہ بھی ہیں۔ ایک ہوائی اڈے اور اس سے منسلک تمام کاروباروں کا سوچیں۔ ہماری تحقیق سیاست دانوں کو بتاتی ہے کہ شور کی کس حد کا وہ صحت پر کیا امکانی اثر دیکھ سکتے ہیں، اور یہ معاون ہے شور کے لیے بہتر حکمتِ عملی بنانے میں۔
Robert Koch supposedly once said, "One day, mankind will fight noise as relentlessly as cholera and the pest." I think we're there, and I hope that we will win this fight, and when we do, we can all have a nice, quiet celebration.
قیاس ہے کہ رابرٹ کاچ نے ایک بار کہا، '' ایک دن انسان شور سے مسلسل لڑے گا جیسے ہیضہ سے یا کیڑوں سے۔'' میرا خیال ہے ہم پہنچ گئے ہیں، اور مجھے امید ہے کہ ہم یہ لڑائی جیت جائیں گے، اور جب ایسا کرلیں، تو ہم سب ایک اچھا، خاموش جشن منا سکیں گے۔
(Laughter)
(قہقہے)
Thank you.
شکریہ۔
(Applause)
(تالیاں)