I come from a family of five brothers, all scientists and engineers. A few years ago, I sent them the following email: "Dear brothers, I hope this message finds you well. I am emailing to let you know that I'm dropping out of my master's program in engineering to pursue a career as a full-time musician. All that I ask from you is not to worry about me."
میرے پانچ بھائی ہیں، سب سا ئنسدان اور انجنئیرز ہیں۔ کچھ سال پہلے، میں نے ان کو مندرجہ ذیل ای میل بھیجی: "عزیز بھائیو، مجھے امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ میں آپ کو یہ بتانے کے لئے ای میل کر رہا ہوں کہ میں اپنے انجینئرنگ میں ماسٹر کے پروگرام کو چھوڑ کر ایک کل وقتی موسیقار کے پیشے کو اپنا رہا ہوں۔ آپ سے صرف اتنی گزارش ہے کہ میرے بارے میں فکرمند نہ ہوں."
Brother number one replied. He was encouraging but a bit skeptical. He said, "I wish you the best of luck. You're going to need it."
پہلے بھائی کا جواب آیا، وہ حوصلہ افزائی کررہا تھا مگر اسے شک تھا. اس نے کہا،" تمہاری کامیابی کے لیے دعائیں ہیں۔ تمہیں اس کی ضرورت پڑےگی"۔
(Laughter)
(قہقہے)
Brother number two was a little bit more skeptical. He said, "Don't do it! This will be the worst mistake of your life. Find a real career."
دوسرا بھائی تھوڑا سا زیادہ شکی تھا. اس نے کہا، "ایسا نہ کرو! یہ تمہاری زندگی کی بد ترین غلطی ہو گی۔ کوئی ڈھنگ کا پیشہ تلاش کرو. "
(Laughter)
(قہقہے)
Well, the rest of my brothers were so enthusiastic about my decision, they didn't even respond.
خیر، میرے باقی بھائی میرے فیصلے کے بارے میں اتنے پرجوش تھے، کہ انہوں نے جواب ہی نہیں دیا.
(Laughter)
(قہقہے)
I know that the skepticism coming from my brothers is out of care and concern for me. They were worried. They thought it would be difficult to make it as an artist, that it will be a challenge. And you know what? They were right. It is such a challenge to be a full-time artist. I have so many friends who need to have a second job as a plan B in order to pay for the bills, except that plan B sometimes becomes their plan A. And it's not just my friends and I who experience this. The US Census Bureau states that only 10 percent of art school graduates end up working as full-time artists. The other 90 percent, they change careers, they work in marketing, sales, education and other fields.
میں جانتا ہوں میرے بھائیوں کے شک کی وجہ میرا خیال یا میری فکر ہے۔ وہ فکر مند تھے. انہوں نے سوچا کہ ایک فنکار کے طور پر کامیاب ہونا مشکل ہو گا، یہ ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ اور آپ جانتے ہیں؟ وہ صحیح تھے. کل وقتی فنکار بننا انتہائی مشکل ہے۔ میرے بہت سارے دوست ہیں جنہیں دوسری نوکری کی ضرورت ہوتی ہے بل کی ادائیگی کے لئے متبادل حل کے طور پر، مگر متبادل حل کبھی کبھی پہلی پسند بن جاتا ہے. اور یہ صرف میرا اور میرے دوستوں کا تجربہ ہی نہیں ہے. امریکی مردم شماری کا ادارہ کہتا ہے کہ آرٹ اسکول کے صرف 10 فیصد گریجویٹس کل وقتی فنکار کے طور پر کامیاب ہوتے ہیں۔ باقی 90 فیصد، پیشہ تبدیل کرلیتے ہیں، وہ مارکیٹنگ میں کام کرتے ہیں، خرید وفروخت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں۔
But this is not news, right? We almost expect the artist to be a struggling artist. But why should we expect that?
لیکن یہ کوئی خبر نہیں ہے، ٹھیک؟ ہم فنکار سے ہمیشہ جدوجہد میں رہنے کی توقع ہی کرتے ہیں، مگر ہم ایسی توقع کیوں کرتے ہیں؟
I read an article in the "Huffington Post" saying that four years ago, the European Union began the world's largest ever arts funding initiative. Creative Europe will give 2.4 billion dollars to over 300,000 artists. In contrast, the US budget for our National Endowment for the Arts, the largest single funder for the arts across the United States, is merely 146 million dollars. To put things into perspective, the US budget for the military marching bands alone is almost twice as much as the entire NEA.
میں نے "ہفنگٹن پوسٹ" میں ایک مضمون پڑھا جس کے مطابق چار سال پہلے، یورپی یونین نے دنیا کی سب سے بڑی چندہ مہم برائے فنون لطیفہ کا آغاز کیا۔ تخللیق کار یورپ 2.4 ارب ڈالر دے گا 300،000 سے زیادہ فنکاروں کو. اس کے برعکس، امریکی بجٹ میں قومی ادارہ برائے فنون کے لئے، جو امریکہ میں آرٹس کے لئے اکیلا سب سے بڑا سرمایہ دینے والا ادارہ ہے، کے لئے صرف 14.6 کروڑ ڈالرز ہیں. اس کا یوں تقابلی جائزہ لیتے ہیں، امریکی فوج کے صرف مارچنگ بینڈ کے لئے امریکی بجٹ میں مختص رقم پورے NEA کی رقم سے تقریباً دوگنی زیادہ ہے۔
Another striking image comes from Brendan McMahon for the "Huffington Post," saying that out of the one trillion dollar budget for military and defense-related spending, if only 0.05 percent were allocated to the arts, we would be able to pay for 20 full-time symphony orchestras at 20 million dollars apiece, and give over 80,000 artists an annual salary of 50,000 dollars each. If that's only 0.05 percent, imagine what a full one percent could do.
ایک اور اہم تصویر برینڈن مک موہن "ہفنگٹن پوسٹ" میں پیش کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ ایک کھرب ڈالر کے بجٹ میں جو فوج اور دفاع سے متعلق اخراجات کے لئے ہے، اگر صرف 0.05 فیصد آرٹس کے لیے مختص کیا جاتا، تو ہم 20 کل وقتی تال میل والے سازینوں کو 20 لاکھ ڈالر فی سازینہ ادا کر سکتے ہیں، اور 80،000 سے زیادہ فنکاروں کو 50،000 ڈالر سالانہ تنخواہ دے سکتے ہیں. اگر یہ صرف 0.05 فیصد ہے، تو تصور کریں کہ مکمل ایک فیصد کیا کر سکتا ہے.
Now, I know we live in a capitalist society, and profits matter a lot. So let's look at it from a financial angle, shall we? The US nonprofit arts industry generates more than 166 billion dollars in economic activity, it employs 5.7 million people and it returns 12.6 billion dollars in tax revenue.
میں جانتا ہوں کہ ہم سرمایہ دارانہ معاشرے میں رہتے ہیں، جہاں منافع کی بہت اہمیت ہے. تو چلیں اسکو معاشی زاویے سے دیکھتے ہیں، ٹھیک ہے؟ امریکی بلا منافع فن کی صنعت اقتصادی سرگرمی میں 166 ارب ڈالر سے زائد پیدا کرتی ہے، 57 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے اور 12.6 ارب ڈالر واپس لاتی ہے ٹیکس کی شکل میں۔
But this is only a financial angle, right? We all know that the arts is way more than just an economic value. The arts brings meaning to life. It's the spirit of our culture. It brings people together and it supports creativity and social cohesion.
لیکن یہ صرف معاشی زاویہ ہے، صحیح؟ ہم سب جانتے ہیں کہ آرٹ کی اہمیت محض معاشی قدر سے بہت زیادہ ہے. فنون زندگی کو با مقصد بناتے ہیں۔ یہ ہماری ثقافت کی روح ہے. یہ لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں اور تخلیقی صلاحیت کو ابھارتے ہیں اور سماجی ہم آہنگی کو بڑھاتے ہیں.
But if the arts contributes this much to our economy, why then do we still invest so little in arts and artists? Why do more than 80 percent of our schools nationwide still experience budget cuts in arts education programs? What is it about the value of arts and artists that we still don't understand?
لیکن اگر فنون ہماری معیشت میں اتنا حصہ ڈالتے ہیں، پھر ہم کیوں فن اور فنکاروں میں اتنی کم سرمایہ کاری کرتے ہیں؟ کیوں ملک بھر میں 80 فی صد سے زیادہ ہمارے اسکولوں میں آرٹ کے پروگراموں کا بجٹ کم ہو رہا ہے؟ فن اور فنکاروں کی قدرو قیمت کے بارے میں کیا ہے جو ہم اب بھی سمجھ نہیں پا رہے ہیں؟
I believe the system is flawed and far from being fair, and I want to help change that. I want to live in a society where artists are more valued and have more cultural and financial support so they can focus on creating arts instead of being forced to drive Ubers or take corporate jobs they'd rather not have. There are other sources of income for artists, however. There are private foundations, grants and patrons who give money, except a vast majority of artists don't know about these opportunities. On one side you have institutions and people with money. On the other side you have artists seeking funding, but the artists don't know about the people with the money, and the people with the money don't necessarily know about the artists out there.
میں سمجھتا ہوں کہ نظام میں خرابی ہے اور یہ غیر منصفانہ ہے ، اور میں اسے بدلنے میں مدد کرنا چاہتا ہوں. میں ایسے معاشرے میں رہنا چاہتا ہوں جہاں فنکاروں کی زیادہ قدر ہو اور انہیں زیادہ ثقافتی اور مالی تعاون ملے تاکہ ان کی توجہ 'اوبر' چلانے سے زیادہ تخلیقات پر مرکوز ہوسکے یا ایسی کارپوریٹ ملازمتیں کرنے سے جو انہیں نہیں کرنی چاہیں۔ تاہم، فنکاروں کے لئے آمدنی کے دیگر ذرائع موجود ہیں۔ ایسے نجی ادارے، اور سرپرست ہیں جو پیسہ دیتے ہیں، مگر فنکاروں کی ایک بڑی تعداد ان مواقع کے بارے میں نہیں جانتے. ایک طرف آپ کے پاس ادارے ہیں اور پیسے والے لوگ ہیں. دوسری طرف فنکار جنہیں چندے کی تلاش ہے، لیکن وہ فنکار پیسے والے لوگوں کے بارے میں نہیں جانتے، اور امیر لوگ ضروری نہیں کہ جانتے ہوں ان فنکاروں کے بارے میں.
This is why I am very excited to share "Grantpa," an online platform that uses technology to match artists with grants and funding opportunities in a way that is easy, fast and less intimidating. Grantpa is only one step towards solving an existing problem of funding inequality, but we need to work collectively on multiple fronts to reevaluate how we view the artists in our society. Do we think of arts as a luxury or a necessity? Do we understand what goes on in the day-to-day life of an artist, or do we still believe that artists, no matter how struggling they are, are happy simply because they're following their passion?
لہذا میں بہت خوشی کے ساتھ "گرانٹ پاا" کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں، ایک آن لائن پلیٹ فارم جو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے فنکاروں کو عطیات اور چندے کے ذرائع سے ملانے کے لئے ایسے انداز سے جو آسان، تیز اور کم پریشان کن ہے. 'گرانٹ پا' صرف ایک قدم ہے موجودہ مسئلہ کو حل کرنے کی طرف مالیاتی عدم مساوات کے، لیکن ہمیں ایک سے زیادہ محاذوں پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے دوبارہ جائزہ لینے کے لئے کہ ہمارے معاشرے میں فنکاروں کی کیا اہمیت ہے۔ کیا ہمارے نزدیک فن صرف عیش و عشرت ہے یا ایک ضرورت؟ کیا ہم ایک فنکار کی روزمرہ کی زندگی کے بارے میں کچھ جانتے ہیں، یا ہم اب بھی اس پر یقین رکھتے ہیں کہ فنکار چاہے جتنی بھی مشکلات سے گزریں، وہ خوش رہیں گے کیونکہ وہ اپنے دلی جوش کے پیچھے لگے ہیں؟
In a few years, I plan to send my brothers the following email: "Dear brothers, I hope this message finds you well. I am emailing to let you know that I am doing great and so are hundreds of thousands of artists who are being valued more culturally and financially and getting enough funding to focus on their crafts and create more art. I appreciate all of your support. Couldn't have done it without you."
چند سالوں میں، میں اپنے بھائیوں کودرج ذیل ای میل بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہوں: "عزیز بھائیو، مجھے امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ میں آپ کو بتانے کے لئے ای میل کر رہا ہوں کہ میں بہت مزے میں ہوں اور اسی طرح لاکھوں دوسرے فنکار بھی جن کی زیادہ قدر کی جا رہی ہے ثقافتی اور مالی طور پر اور جو مالی طور پر مطمئن ہو کر اپنے فن پر توجہ دے رہے ہیں اور مزید فن تخلیق کر رہے ہیں۔ میں آپ کی بھرپور حمایت پر شکر گزار ہوں. آپ کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا."
Thank you.
آپ کا شکریہ۔
(Applause)
(تالیاں)