I'm really excited to share with you some findings that really surprise me about what makes companies succeed the most, what factors actually matter the most for startup success.
بصد شوق، میں آج آپ کے سامنے کچھ ایسے نتائج پیش کررہاں ہوں جنھیں جان کر میں خود بھی حیران ہوگیا کہ اداروں کی کامیابی کی اصل وجوہات کون سی ہیں۔ کون سے عوامل دراصل ابتدائی کامیابی کی وجہ بنتے ہیں۔
I believe that the startup organization is one of the greatest forms to make the world a better place. If you take a group of people with the right equity incentives and organize them in a startup, you can unlock human potential in a way never before possible. You get them to achieve unbelievable things.
مجھے یقین ہے کہ نوزائیدہ ادارے ایک بہترین ذریعہ ہیں اس دنیا کو ایک بہتر مقام بنانے کا۔ اگر آپ لوگوں کے ایک گروہ کو مساوی مفاد کی ترغیب کے ساتھ منتخب کریں اور ابتداء میں انہیں منظم کریں، تو آپ انسانی صلاحیتوں کا وہ جوہر پائیں گے جو پہلے ناممکن تھا۔ آپ انھیں ناممکنات کو ممکن کرتا دیکھیں گے۔
But if the startup organization is so great, why do so many fail? That's what I wanted to find out. I wanted to find out what actually matters most for startup success.
مگر، اگر ابتدائی ادارے اتنے ہی بہترین ہیں تو، اکثریت ناکام کیوں ہوجاتی ہے؟ اسی لئے میں سمجھنا چاہتا تھا۔ میں جاننا چاہتا تھا کہ آخر کونسی چیزسب سے اہم ہے ابتدامیں کامیابی کے لئے۔
And I wanted to try to be systematic about it, avoid some of my instincts and maybe misperceptions I have from so many companies I've seen over the years.
میں اس بارے میں بہت منظم جانچ کرنا چاہتا تھا، اپنے بہت سے فطری خیالات اور غلط تصورات کو درگزرکرتے ہوئے جو گزشتہ کئی برس میں کئی اداروں سے مجھ تک پہنچے۔
I wanted to know this because I've been starting businesses since I was 12 years old when I sold candy at the bus stop in junior high school, to high school, when I made solar energy devices, to college, when I made loudspeakers. And when I graduated from college, I started software companies. And 20 years ago, I started Idealab, and in the last 20 years, we started more than 100 companies, many successes, and many big failures. We learned a lot from those failures.
میں یہ جاننا چاہتا تھا کیونکہ میں 12 سال کی عمر سے مختلف کاروبار کی بنیاد رکھ رہا ہوں جونئیر ہائی اسکول کے بس اسٹاپ پر کینڈی بیچنے سے لے کر ہائی اسکول تک جب شمسی توانائی کے آلات بنائے، پھر کالج ، جب میں نے لاوڈاسپیکر بنائے۔ کالج سے فارغ ہوکر میں نے سافٹ وئیر کمپنیز کی بنیاد رکھی اور20سال قبل، آئیڈیا لیب شروع کی، گزشتہ 20 سالوں میں ہم نے 100 سے زائد کمپنیوں کی بنیاد رکھی بہت سی کامیابیاں، اور بہت بڑی ناکامیاں بھی۔ ہم نے ان ناکامیوں سےبہت کچھ سیکھا۔
So I tried to look across what factors accounted the most for company success and failure. So I looked at these five. First, the idea. I used to think that the idea was everything. I named my company Idealab for how much I worship the "aha!" moment when you first come up with the idea. But then over time, I came to think that maybe the team, the execution, adaptability, that mattered even more than the idea.
میں نے کوشش کی ان عوامل پر نظرکروں جنھیں ادارے کی کامیابی یا ناکامی کی سب سے بڑی وجہ کہاجاسکے۔ تو میں نے ان پانچ کو دیکھا۔ سب سے پہلے ہے، خیال۔ میں سمجھتا رہا ہوں کہ خیال ہی سب کچھ ہے۔ اسی لئے میں نے اپنی کمپنی کا نام "آئیڈیا لیب"رکھا وہ پرچوش لمحہ جو آپ کسی خیال کے آنے پر محسوس کرتے ہیں۔ مگرپھروقت کےساتھ، میں نے سوچا شائد ٹیم، چلانے کا انداز یا ضم ہونے کی صلاحیت، خیال سے بھی زیادہ ضروری عوامل ہیں۔
I never thought I'd be quoting boxer Mike Tyson on the TED stage, but he once said, "Everybody has a plan, until they get punched in the face." (Laughter) And I think that's so true about business as well. So much about a team's execution is its ability to adapt to getting punched in the face by the customer. The customer is the true reality. And that's why I came to think that the team maybe was the most important thing.
میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ یہاںTED پر باکسر مائیک ٹائسن کی بات دہراوں گا، مگر ایک بار اس نے کہا، "ہرشخص کا ایک منصوبہ ہوتا ہے، جب تک کہ منہ پر ایک مکا نہ پڑے٫" [ہنسی] اور میرے خیال میں کاروبار کے لئے بھی یہ بات درست ہے۔ ایک ٹیم کوبہترچلانےمیں گاہک کی جانب سے پڑنے والے مکے کو تسلیم کرنے کی صلاحیت اہم ہے۔ گاہک ایک اٹل حقیقت ہے۔ اسی لئے میں نے سوچا کہ شائد ٹیم سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔
Then I started looking at the business model. Does the company have a very clear path generating customer revenues? That started rising to the top in my thinking about maybe what mattered most for success.
پھر میں نے کاروباری نمونے پر نظرکرنا شروع کی۔ کیا ادارہ آمدنی سے متعلق کوئی واضح لائحہ عمل رکھتا ہے؟ اس کے ساتھ ہی یہ خیال میرے ذہن میں بڑھنے لگا کہ آخرکامیابی کے لئے سب سے اہم شے کیا ہے۔
Then I looked at the funding. Sometimes companies received intense amounts of funding. Maybe that's the most important thing?
پھرمیں نےسرمایہ کاری پر سوچا۔ بعض اوقات اداروں کو بے انتہا سرمایہ کاری ملتی ہے۔ ہوسکتا ہے یہی سب سے اہم ہو؟
And then of course, the timing. Is the idea way too early and the world's not ready for it? Is it early, as in, you're in advance and you have to educate the world? Is it just right? Or is it too late, and there's already too many competitors?
اس کے بعد یقیناً - صحیح وقت ہے؟ کیا یہ خیال بہت جلدی آگیا، اور دنیا اس کے لئے تیار نہ تھی؟ یہ جلدی ہے، یعنی آپ آگے ہیں اور آپ کو دنیا کو سکھانا ہوگا؟ کیا ایسا صحیح ہے؟ یا پھر بہت دیر سے ہو، اور پہلے ہی بہت سے حریف موجود ہوں؟
So I tried to look very carefully at these five factors across many companies. And I looked across all 100 Idealab companies, and 100 non-Idealab companies to try and come up with something scientific about it.
تو میں نے ان پانچوں عوامل کا بہت احتیاط سے جائزہ لیا بہت سے اداروں میں۔ اور آئیڈیا لیب کی 100 کمپنیوں کا جائزہ لیا، اور 100 اس سے باہر کے اداروں کا تاکہ کوشش کرکے کسی علمی نتیجے پر پہنچ سکوں۔
So first, on these Idealab companies, the top five companies -- Citysearch, CarsDirect, GoTo, NetZero, Tickets.com -- those all became billion-dollar successes. And the five companies on the bottom -- Z.com, Insider Pages, MyLife, Desktop Factory, Peoplelink -- we all had high hopes for, but didn't succeed.
تو پہلے ان آئیڈیا لیب کمپنیوں پر، پہلی پانچ کمپنیاں۔۔۔ Citysearch, CarsDirect, GoTo, NetZero, Tickets.com یہ سب اربوں ڈالر کی کامیابیاں ہیں۔ اور نیچے کی سطح پر پانچ کمپنیاں۔۔ Z.com, Insider Pages, MyLife, Desktop Factory, Peoplelink ہمیں بہت امیدیں تھیں، مگر کامیابی نہیں ملی۔
So I tried to rank across all of those attributes how I felt those companies scored on each of those dimensions. And then for non-Idealab companies, I looked at wild successes, like Airbnb and Instagram and Uber and Youtube and LinkedIn.
پھر میں نے ان تمام صفات کی درجہ بندی کی کوشش کی جیسا کہ میرے خیال میں ان کمپنیوں نے ان سمتوں میں پیش رفت کی تھی۔ پھر آئیڈیا لیب سے باہر کی کمپنیوں میں، میں نے عجیب کامیابیوں کو دیکھا، جیسے کہ Airbnb اور Instagram اور Uber اور Youtube اور Linkedin
And some failures: Webvan, Kozmo, Pets.com Flooz and Friendster. The bottom companies had intense funding, they even had business models in some cases, but they didn't succeed. I tried to look at what factors actually accounted the most for success and failure across all of these companies, and the results really surprised me.
اءر کچھ ناکامیاں: Webvan, Kozmo, Pets.com Flooz اور Frindster نچلی کمپنیوں میں بےحد سرمایہ کاری تھی، اور کبھی تو ان کا کاروباری نمونہ بھی تھا، مگر وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔ میں نے جاننے کی کوشش کی کہ کن عوامل کا سب سے زیادہ اثر ہوا ان تمام کمپنیوں کی کامیابی اور ناکامی میں، اور نتیجے نے مجھے حیران کردیا۔
The number one thing was timing. Timing accounted for 42 percent of the difference between success and failure. Team and execution came in second, and the idea, the differentiability of the idea, the uniqueness of the idea, that actually came in third.
پہلی چیز تھی وقت کا انتخاب۔ صحیح وقت 42 فیصد حصہ رکھتا ہے کامیابی اور ناکامی کے فرق میں۔ ٹیم اور چلانے کا انداز دوسرے نمبر پر ہے، اور پھر خیال، خیال کی مختلف ہونا، خیال کا منفرد ہونا، دراصل یہ تیسرے نمبر پرآتا ہے۔
Now, this isn't absolutely definitive, it's not to say that the idea isn't important, but it very much surprised me that the idea wasn't the most important thing. Sometimes it mattered more when it was actually timed.
مگر حقیقتا یہ حتمی نہیں ہے، ایسا نہیں کہ خیال اہمیت نہیں رکھتا، مگر اس بات کو دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی کہ خیال سب سے اہم نہیں ہے۔ بعض اوقات یہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے، جب یہ وقت پر ہو۔
The last two, business model and funding, made sense to me actually. I think business model makes sense to be that low because you can start out without a business model and add one later if your customers are demanding what you're creating. And funding, I think as well, if you're underfunded at first but you're gaining traction, especially in today's age, it's very, very easy to get intense funding.
آخری دو، کاروباری نمونہ اور سرمایہ کاری میری سمجھ میں آتی ہے۔ میرےخیال میں کاروباری نمونہ پھر بھی نچلے درچے پرہے کیوں کہ آپ کاروباری نمونہ کے بغیر ابتدا کرسکتے ہیں بعد میں جب گاہکوں میں مصنوعات کی مانگ بڑھےتو اسے شامل کرلیں۔ اور سرمایہ کاری بھی، اگر ابتدا میں سرمایہ کاری کم تھی مگر اب مانگ بڑھ رہی ہے، تو خصوصاً آج کے دور میں، کثیرسرمایہ کاری کاحصول بہت ہی آسان ہے۔
So now let me give you some specific examples about each of these. So take a wild success like Airbnb that everybody knows about. Well, that company was famously passed on by many smart investors because people thought, "No one's going to rent out a space in their home to a stranger." Of course, people proved that wrong. But one of the reasons it succeeded, aside from a good business model, a good idea, great execution, is the timing.
میں یہاں ان تمام نکات کی الگ الگ کچھ مثالیں پیش کرنا چاہوں گا ایک بڑی کامیابی Airbnb کو لیتے ہیں جسے سب جانتے ہیں۔ مشہور ہے کہ اس کمپنی کوبہت سے سرمایہ کاروں نے نظر انداز کردیا تھا کیوں کہ لوگ سمجھتے تھے، "کون ہوگا جو اپنے گھر کا کوئی حصہ کسی اجنبی کو کرائے پر دے گا"۔ یقیناً، یہ بات غلط ثابت ہوئی۔ مگراس کی کامیابی کی ایک وجہ، بہترین کاروباری نمونے، خیال، اور انداز کاروبار سے ہٹ کر صحیح وقت ہے۔
That company came out right during the height of the recession when people really needed extra money, and that maybe helped people overcome their objection to renting out their own home to a stranger.
یہ کمپنی مالی مشکلات کے اس دور میں سامنے آئی جب لوگوں کو اضافی آمدنی کی ضرورت تھی۔ اور اس سے یقیناً لوگوں کو مدد ملی کہ کسی اجنبی کو اپنے گھر میں جگہ دینے کے اعتراض کو رد کرسکیں۔
Same thing with Uber. Uber came out, incredible company, incredible business model, great execution, too. But the timing was so perfect for their need to get drivers into the system. Drivers were looking for extra money; it was very, very important.
یہی Uber کا معاملہ ہے۔ Uber سامنے آیا، بہترین کمپنی، بہترین کاروباری نمونہ، بہترین اندازِکار بھی۔ مگر، وقت کا بالکل صحیح تھا ان کی ضرورت کے ڈرائیورز کو اس کا حصہ بنائیں۔ ڈرائیور بھی اضافی آمدنی کے خواہاں تھے؛ اور یہ بہت ضروری تھا۔
Some of our early successes, Citysearch, came out when people needed web pages. GoTo.com, which we announced actually at TED in 1998, was when companies were looking for cost-effective ways to get traffic. We thought the idea was so great, but actually, the timing was probably maybe more important. And then some of our failures. We started a company called Z.com, it was an online entertainment company. We were so excited about it -- we raised enough money, we had a great business model, we even signed incredibly great Hollywood talent to join the company. But broadband penetration was too low in 1999-2000. It was too hard to watch video content online, you had to put codecs in your browser and do all this stuff, and the company eventually went out of business in 2003.
کچھ کامیابیاں، جیسے Citysearch اس وقت آئیں جب لوگوں کو ویب پیچز کی ضرورت تھی Goto.com, جس کا اعلان ہم نے TED پر 1998 میں کیا تھا، اس وقت آئی جب کمپنیاں سستے داموں زیادہ سے زیادہ ناظرین چاہتی تھیں ہم نے سوچا خیال بہترین تھا، مگر حقیتاً، صحیح وقت شائد زیادہ ضروری تھا۔ اور پھر کچھ ناکامیاں۔ ہم نے Z.com شروع کی، جو ایک آن لائن تفریحی کمپنی تھی۔ ہم اس کے لئے بہت پرچوش تھے۔۔ کافی سرمائے اور ایک بہترین کاروباری نمونے کے ساتھ، ہالی وڈ کےعظیم فنکاروں کے ساتھ کمپنی میں کام کرنے کے معاہدے کئے۔ مگر1999-2000 میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ بہت کم میسر تھا۔ آن لائن ویڈیو دیکھنا بہت مشکل تھا، آپ کو اپنے براوزر میں کوڈیکس اور نہ جانے کیا کیا ڈالنا پڑتا، اور بالآخر یہ کمپنی 2003 میں اپنے انجام کو پہنچی۔
Just two years later, when the codec problem was solved by Adobe Flash and when broadband penetration crossed 50 percent in America, YouTube was perfectly timed. Great idea, but unbelievable timing. In fact, YouTube didn't even have a business model when it first started. It wasn't even certain that that would work out. But that was beautifully, beautifully timed.
صرف دو سال بعد، جب Adobe Flash کی وجہ سے کوڈیک کا مسئلہ حل ہوگیا اور براڈ بینڈ امریکہ میں پچاس فیصد سے زیادہ پھیل گیا، YouTube بہترین وقت پر آئی۔ زبردست خیال، بہترین وقت کا تعین۔ سچ یہ ہے کہ Youtube جب شروع ہوئی تو اس کا کوئی کاروباری نمونہ نہیں تھا۔ انھیں یقین بھی نہیں تھا کہ یہ چلے گا۔ مگر وہ انتہائی بہترین وقت کا انتخاب تھا
So what I would say, in summary, is execution definitely matters a lot. The idea matters a lot. But timing might matter even more. And the best way to really assess timing is to really look at whether consumers are really ready for what you have to offer them. And to be really, really honest about it, not be in denial about any results that you see, because if you have something you love, you want to push it forward, but you have to be very, very honest about that factor on timing.
تو مختصراً میں یہ کہوں گا، کہ اندازِ کار واقعی بہت اہم ہے۔ خیال بہت اہمیت رکھتا ہے۔ مگر شائد وقت کا انتخاب بہت اہم ہے۔ اور وقت کا تعین کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ دیکھیں کیا واقعی گاہک تیار ہیں آپ کی پیشکش کے لئے۔ اور بالکل ایمانداری کی بات یہ ہے کہ، جو نتائج نظر آئیں ان سے انکاری نہ ہوں، کیوںکہ اگر کچھ آپ کو پسند ہے، اسے آپ آگے رکھنا چاہیں گے، مگر وقت کے تعین کے معاملے میں آپ کو بہت ایمانداری سے کام لینا ہے۔
As I said earlier, I think startups can change the world and make the world a better place. I hope some of these insights can maybe help you have a slightly higher success ratio, and thus make something great come to the world that wouldn't have happened otherwise.
جیسا کہ پہلے کہا، ابتدائی ادارے دنیا بدل سکتے ہیں، یہ دنیا کو ایک بہتر جگہ بناسکتے ہیں۔ امید ہےکہ ان میں سے کچھ باتیں آپ کی کامیابی کے مواقع بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں، اور پھر اس دنیا کو کچھ بہترین مل سکے دوسری صورت میں ایسا نہیں ہوگا۔
Thank you very much, you've been a great audience.
آپ کا بہت شکریہ، آپ سب بہترین سامعین ہیں۔
(Applause)
[تالیاں]