It was just an ordinary Saturday. My dad was outside mowing the lawn, my mom was upstairs folding laundry, my sister was in her room doing homework and I was in the basement playing video games. And as I came upstairs to get something to drink, I looked out the window and realized that there was something that I was supposed to be doing, and this is what I saw.
یہ ایک عام سا ہفتے کا دن تھا۔ میرے ابو باہر گھاس کاٹ رہے تھے، میری امی اوپر کپڑے تہہ کر رہی تھیں، میری بہن اپنے کمرے میں گھر کا کام کررہی تھی اور میں تہ خانے میں وڈیو گیم کھیل رہا تھا۔ اور جیسے ہی میں کچھ پینے کیلئے اوپر آیا، میں نے کھڑکی سے باہر دیکھا اور سوچا کہ شاید مجھے کچھ کر رہے ہونا چاہئے تھا، میں نے جو دیکھا وہ یہ تھا۔
No, this wasn't my family's dinner on fire. This was my science project. Flames were pouring out, smoke was in the air and it looked like our wooden deck was about to catch fire. I immediately started yelling. My mom was freaking out, my dad ran around to put out the fire and of course my sister started recording a Snapchat video.
یہ ہمارے گھر کا کھانا نہیں جل رہا تھا۔ یہ میرا سائنس کا منصوبہ تھا۔ شعلے بلند ہو رہے تھے، ہوا میں دھواں تھا ایسا لگ رہا تھا کہ ہمارے لکڑی کے چھجے میں آگ لگنے والی ہے۔ میں نے جلدی سے چلانا شروع کردیا۔ میری امی خوف زدہ ہو رہی تھیں، میرے ابو آگ بجھانے کے لئے بھاگے اور ظاہر ہے میری بہن سنیپ چیٹ پہ وڈیو ریکارڈ کرنے لگی۔
(Laughter)
(قہقہے)
This was just the beginning of my team's science project. My team is composed of me and three other students who are here in the audience today. We competed in FIRST LEGO League which is an international LEGO robotics competition for kids, and in addition to a robotics game, we also worked on a separate science project, and this was the project that we were working on.
یہ میری ٹیم کے سائنس کے منصوبے کا صرف آغاز تھا۔ میری ٹیم میرے علاوہ تین اور طالب علموں پر مشتمل تھی جو یہاں آج حاضرین میں شامل ہیں۔ ہم فرسٹ لیگو لیگ میں شرکت کرچکے تھے جو بچوں کا عالمی روبوٹکس کا مقابلہ تھا، اور ایک روبوٹک گیم کے علاوہ، ہم نے ایک علیحدہ سائنس کے منصوبے پر بھی کام کیا تھا، اور یہ وہی منصوبہ تھا جس پر ہم کام کر رہے تھے۔
So the idea for this project all started when a few months earlier, a couple of my teammates took a trip to Central America and saw beaches littered with Styrofoam, or expanded polystyrene foam. And when they came back and told us about it, we really started thinking about the ways in which we see Styrofoam every day. Get a new flat-screen TV? You end up with a block of Styrofoam bigger than the TV itself. Drink a cup of coffee? Well, those Styrofoam coffee cups are sure going to add up. And where do all these items go after their one-time use? Since there aren't any good existing solutions for used Styrofoam, almost all of them end up right in the landfill, or the oceans and beaches, taking over 500 years to degrade. And in fact, every year, the US alone produces over two billion pounds of Styrofoam, filling up a staggering 25 percent of landfills.
تو اس منصوبے کا خیال یوں شروع ہوا جب کچھ مہینے پہلے، میرے کچھ ساتھیوں نے وسطی امریکہ کا سفر کیا اور ساحلوں پر اسٹائرو فوم کو بکھرا ہوا دیکھا، یا پولی سٹائرین فوم ۔ اور جب وہ واپس آئے تو انہوں نے ہم سے اس کا ذکر کیا۔ ہم نے سوچنا شروع کیا کہ کہاں کہاں روزانہ سٹائرو فوم استعمال ہوتا ہے چاہے آپ نیا ٹی وی خریدیں؟ تو آپ کے پاس ٹی وی سے بڑا سٹائرو فوم آجاتا ہے۔ چاہے آپ ایک پیالی کافی پیئں؟ یقینا یہ کافی کی پیالیاں کہیں جمع ہونگی۔ اور پھر یہ اشئیا ایک دفعہ کے استعمال کے بعد جمع ہو کر کہاں جائیں گی؟ کیونکہ ابھی تک ،استعمال شدہ سٹائرو فوم کا کوئی حل نہیں ہے، تقریبا سب کچھ کسی جگہ پر ملبہ بن کر جمع ہوجاتا ہے، یا سمندروں اور ساحلوں میں، پانچ سو سالوں سے زیادہ عرصے میں تحلیل ہوتا ہے۔ اور درحقیقت، صرف امریکہ میں ہر سال دو ارب پاؤنڈ سٹائرو فوم بنتا ہے، جس سے پچیس فی صد زمینی گڑھے صرف اس ملبے سے بھر جاتے ہیں۔
So why do we have these ghost accumulations of Styrofoam waste? Why can't we just recycle them like many plastics? Well, simply put, recycled polystyrene is too expensive and potentially contaminated, so there is very little market demand for Styrofoam that has to be recycled. And as a result, Styrofoam is considered a nonrenewable material, because it is neither feasible nor viable to recycle polystyrene. And in fact, many cities across the US have even passed ordinances that simply ban the production of many products containing polystyrene, which includes disposable utensils, packing peanuts, takeout containers and even plastic beach toys, all products that are very useful in today's society. And now France has become the first country to completely ban all plastic utensils, cups and plates.
تو ہمارے پاس یہ سٹائرو فوم کے ذخیروں کا بھوت کیوں موجود ہے؟ ہم اسکو دوسری پلاسٹک کی چیزوں کی طرح دوبارہ استعمال کیوں نہیں کر سکتے؟ ایسا سمجھیں کہ استعمال شدہ پولی سٹائرین بہت مہنگا ہے اور ممکن ہے کہ ملاوٹ شدہ بھی، تو اس لئے استعمال شدہ سٹائرو فوم جو دوبارہ کارآمد ہو سکے، کی مانگ بہت کم ہے۔ جس کے نتیجے میں اسکو ناقابل استعمال سمجھا جاتا ہے، کیونکہ پولی سٹائرین کو دوبارہ استعمال میں لانا فائدہ مند نہیں۔ اور دراصل امریکہ کے بہت سے شہروں میں یہ قانون منظور ہوچکا ہے جو پولی سٹائرین سے دوبارہ چیزیں بنانے کو ممنوع قرار دے چکا ہے، جس میں ایک بار استعمال کرنے والے برتن شامل ہیں، مونگ پھلی والے پیکٹ یا ڈال کر لے جانے والے کنستر اور ساحل پر استعمال ہونے والے کھلونے، وہ اشیاء جو آج کے معاشرے میں اہم ہیں۔ اور اب فرانس ایک پہلا ملک بن چکا ہے جس میں پلاسٹک کے برتنوں کا استعمال ممنوع ہے، جیسے پیالیاں اور پلیٹیں۔
But what if we could keep using Styrofoam and keep benefiting from its cheap, lightweight, insulating and excellent packing ability, while not having to suffer from the repercussions of having to dispose of it? What if we could turn it into something else that's actually useful? What if we could make the impossible possible?
لیکن کیسا ہوگا اگر ہم اسسٹائرو فوم کو استعمال کرتے رہیں؟ اور اسکے سستا، ہلکا اور کرنٹ سے محفوظ ہونے کا فائدہ اٹھاتے رہیں اور پیک کرنے کی بہترین قابلیت کا، اس کے اثرات سے بچتے ہوئے جو اسکو ضائع کرنے سے ہونگے؟ کیسا ہو اگر ہم اسکو بہت ہی کارآمد چیز میں تبدیل کردیں؟ کیا ہو اگر ہم ناممکن کو ممکن بنا دیں؟
My team hypothesized that we could use the carbon that's already in Styrofoam to create activated carbon, which is used in almost every water filter today. And activated carbon works by using very small micropores to filter out contaminants from water or even air.
میری ٹیم نے یہ تجربہ کیا کہ ہم سٹائرو فوم کے کاربن کو دوبارہ استعمال میں لا سکتے ہیں متحرک کاربن بنانے کے لئے، جو آجکل تقریباً ہر پانی کے فلٹر میں استعمال ہوتا ہے۔ اور یہ متحرک کاربن بہت چھوٹے مساموں کے ذریعے پانی یا ہوا کو صاف کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے،
So we started out by doing a variety of heating tests, and unfortunately, we had many failures. Literally, nothing worked. Besides my dad's grill catching on fire, most of our samples vaporized into nothing, or exploded inside expensive furnaces, leaving a horribly sticky mess. In fact, we were so saddened by our failures that we almost gave up.
تو ہم نے بہت طرح کے حدت کے تجربات کرنا شروع کئے، اور بد قسمتی سے ہمیں بہت سی ناکامیاں بھی ہوئیں۔ کچھ کام نہیں بن رہا تھا۔ میرے ابو کی انگیٹھی میں آگ لگنے کے علاوہ، ہمارے بہت سارے نمونے بھاپ بن گئے، یا پھر مہنگی بھٹی میں تباہ ہو گئے، اور بہت ہی برا چپکنے والا مواد چھوڑ گئے۔ حقیقت میں ہم اپنی ناکامیوں سے اتنے اداس تھے کہ تقریباً ہم نے ہمت ہار دی۔
So why did we keep trying when all the adults said it was impossible? Well, maybe it's because we're kids. We don't know any better. But the truth is, we kept trying because we thought it was still possible. We knew that if we were successful, we would be helping the environment and making the world a better place. So we kept trying and failing and trying and failing. We were so ready to give up.
تو پھر ہم کیوں کوشش کرتے رہے جب سارے بڑوں نے کہا کہ یہ ناممکن ہے؟ شاید اس لئے کے ہم بچے ہیں اور زیادہ نہیں جانتے۔ لیکن دراصل ہم اس لئے کوشش کرتے رہے کہ ہمارے خیال میں یہ اب بھی ممکن تھا۔ ہمیں معلوم تھا کہ اگر ہم کامیاب ہو گئے، تو ہم ماحول کی مدد کرتے ہوئے اس دنیا کو ایک بہتر جگہ بنائیں گے۔ تو ہم کوشش کرتے رہے اور ناکام ہوتے رہے اور کوشش کرتے اور ناکام ہوتے رہے۔ ہم اس کو اب چھوڑنے لگے تھے۔
But then it happened. With the right temperatures, times and chemicals, we finally got that successful test result showing us that we had created activated carbon from Styrofoam waste. And at that moment, the thing that had been impossible all of a sudden wasn't. It showed us that although we had many failures at the beginning, we were able to persevere through them to get the test results that we wanted. And moreover, not only were we able to create activated carbon for purifying water, but we were also able to reduce Styrofoam waste, solving two global problems with just one solution.
مگر پھر یہ ہوا۔ صحیح درجہ حرارت، وقت اور کیمیائی اجزاء سے آخر کار ہمیں ایک کامیاب نتیجہ مل گیا جو ہمیں متحرک کاربن دے رہا تھا سٹائرو فوم کی بے کار چیزوں سے۔ اور اس لمحہ میں وہ چیز جو ناممکن تھی اگلے لمحے میں ممکن ہو گئی۔ اس سے ہم نے جانا کہ شروع میں جو ناکامیاں تھیں ہم ان پر ڈٹے رہنے کی وجہ سے مطلوبہ نتیجے تک پہنچ گئے۔ اور اس کے علاوہ نہ صرف ہم متحرک کاربن بنانے میں کامیاب ہوئے پانی کو پاک کرنے کے لئے، بلکہ ہم سٹائرو فوم کے کچرے کو بھی کم کرنے میں کامیاب ہوئے، دو عالمی مسائل سے نجات صرف ایک حل کے ذریعے سے۔
So from then on, we were inspired to take our project further, performing more tests to make it more effective and testing it in real world situations. We then proceeded to receive funding from the NSTA's eCYBERMISSION STEM-in-Action program sponsored by the US Army, as well as FIRST Global Innovation Awards sponsored by XPRIZE. And we were also honored with the Scientific American Innovator Award from Google Science Fair. And using these funds, we plan to file a full patent on our process and to continue to work on our project.
تو تب سے ہم اپنے تجربے کو آگے لے جانے کے لئے پرعزم ہیں، اور زیادہ تجربات کی مدد سے بہتر نتیجے کے لئے اور حقیقی دنیا کی حالتوں میں آزما کر۔ پھر ہم سرمایہ حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھے NSTA کے ای-سائبر مشن سٹیم ان ایکشن کی طرف سے جو کہ امریکی فوج کے تعاون سے تھا، اور "فرسٹ گلوبل انوویشن"جو XPRIZE کے تعاون سے تھا۔ اور ہمیں نوازا گیا سائنسی امریکی تخلیق کار ایوارڈ سے گوگل سائنسی میلے کی طرف سے۔ اور اس سرمایے کو استعمال کرتے ہوئے ہم نے اس عمل کے حقوق لینے کا ارادہ کیا اوراس منصوبے پرکام جاری رکھنے کا۔
So yes, although we started with catching my dad's grill on fire and failing so many times that we almost quit, it was well worth it when we look back at it now. We took a problem that many people said was impossible and we made it possible, and we persevered when it looked like nothing that we did would work. We learned that you can't have success without a little, or a lot, of failure.
تو ہاں ہم نے جب شروع کیا تھا تب میرے ابو کی انگیٹھی میں آگ لگی تھی اور اتنی بار ناکام ہوئے کہ ہم با لکل چھوڑنے والے تھے، مگر اب دیکھیں تو یہ سب بہترین نتیجہ خیز ثابت ہوا۔ ہم نے ایک مسئلے کو لیا جو بہت سے لوگوں کی نظر میں ناممکن تھا مگر ہم نے اسے ممکن بنا دیا، اور ہم ثابت قدم رہے اس بات کے باوجود کہ کچھ بھی کام نہیں کر رہا تھا۔ ہم نے سیکھا کہ آپ کامیاب نہیں ہوسکتے کسی چھوٹی یا بڑی ناکامی کے بغیر۔
So in the future, don't be afraid if your grill goes up in flames, because you never know when your idea might just catch fire.
تو آئندہ اگر کبھی چولھے میں آگ لگ جائے تو نہ ڈریں، کیونکہ آپکونہیں معلوم کہ کب آپکا خیال جان پکڑ جائے۔
Thank you.
شکریہ۔
(Applause)
(تالیاں)