When my father and I started a company to 3D print human tissues and organs, some people initially thought we were a little crazy. But since then, much progress has been made, both in our lab and other labs around the world. And given this, we started getting questions like, "If you can grow human body parts, can you also grow animal products like meat and leather?"
جب میں نے اپنے والد کے ساتھ مل کر تھری ڈی پرنٹر سے انسانی عضلات اور اعضاء بنانے کی کمپنی کی شروعات کی ابتداء میں چند لوگوں کا خیال تھا کہ ہم تھوڑے خبطی ہیں۔ لیکن تب سے اب تک ، نہ صرف ہماری لیبارٹری بلکہ دنیا کی دیگر لیبارٹریوں میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ اور اس تناظر میں ہم سے کئی سوالات پوچھے جانے لگے "کہ اگر آپ انسانی اعضاء بنا سکتے ہیں تو کیا جانوروں کی مصنوعات مثلا دودھ اور گوشت بھی بنا سکتے ہیں؟"
When someone first suggested this to me, quite frankly I thought they were a little crazy, but what I soon came to realize was that this is not so crazy after all. What's crazy is what we do today. I'm convinced that in 30 years, when we look back on today and on how we raise and slaughter billions of animals to make our hamburgers and our handbags, we'll see this as being wasteful and indeed crazy. Did you know that today we maintain a global herd of 60 billion animals to provide our meat, dairy, eggs and leather goods? And over the next few decades, as the world's population expands to 10 billion, this will need to nearly double to 100 billion animals.
جب کسی نے پہلی بار مجھے ایسا کرنے کا مشورہ دیا تو یقین مانئے مجھے لگا وہ تھوڑا سنکی ہے لیکن مجھے جلد ہی جس بات کا احساس ہوا کہ یہ سب بالکل بھی پاگل پن نہیں تھا پاگل پن تو یہ تھا جو ہم سب آج کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے تیس برسوں میں جب ہم پیچھے مڑ کر دیکھیں گے اور اس پر نظر ڈالیں گے کہ کیسے ہم نے اربوں جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے پالا تاکہ ہم ہینڈ بیگ اور برگر بنا سکیں ہمیں انکا زیاں لگے گا اورپاگل پن بھی۔ کیا آپکو معلوم ہے کہ دنیا میں اس وقت 60 ارب جانور پل رہے ہیں تاکہ ہم گوشت ، دودھ، انڈے اور چمڑا حاصل کر سکیں؟ اور آنے والے چند عشروں میں جب دنیا کی آبادی 10 ارب سے بڑھ جائے گی ہمیں دگنے جانوروں کی ضرورت ہوگی یعنی تقریبا 100 ارب۔
But maintaining this herd takes a major toll on our planet. Animals are not just raw materials. They're living beings, and already our livestock is one of the largest users of land, fresh water, and one of the biggest producers of greenhouse gases which drive climate change. On top of this, when you get so many animals so close together, it creates a breeding ground for disease and opportunities for harm and abuse. Clearly, we cannot continue on this path which puts the environment, public health, and food security at risk.
لیکن اس ریوڑ کو پالنے کیلئے ہمارے سیارے کو بوجھ اٹھانا ہوگا۔ جانور کوئی خام مال نہیں ہیں۔ وہ جاندار ہیں، اور پہلے ہی ہمارے مویشی سب سے بڑے صارف ہیں زمین اور صاف پانی کے، اورگرین ہائوس گیسوں کا سب سے زیادہ اخراج کرتے ہیں جس سے موسمیاتی تبدیلیاں آتی ہیں۔ اس سے بھی بڑھ کر، جب اتنے سارے جانور ساتھ رہیں گے تو ایسی جگہ بیماریوں کی آماجگاہ بن جائے گی اور ظلم اور بد سلوکی کے مواقع بڑہیں گے. ظاہر ہے، ہم اس راستے پر مزید نہیں چل سکتے جو ماحول، صحت عامہ اور غذائی تحفظ کو خطرے میں ڈال دے۔
There is another way, because essentially, animal products are just collections of tissues, and right now we breed and raise highly complex animals only to create products that are made of relatively simple tissues. What if, instead of starting with a complex and sentient animal, we started with what the tissues are made of, the basic unit of life, the cell?
یہاں ایک دوسرا راستہ ہے کیونکہ تمام جانوروں کی مصنوعات دراصل عضلات کا مجموعہ ہی تو ہیں، اور اب بھی ہم ان جانوروں کی افزائش کرتے ہیں جو بے حد پیچیدہ ہیں صرف اسلئے کہ مصنوعات حاصل کر سکیں جوکہ خلیوں کا نسبتا سادہ مجموعہ ہیں۔ تو بجائے ایک پیچیدہ جانور سے شروعات کرنے کی بجائے ہم نے زندگی کی اس بنیادی اکائی سے شروعات کی، جس سے تمام ٹشوز اور عضلات بنے ہیں یعنی خلیات؟
This is biofabrication, where cells themselves can be used to grow biological products like tissues and organs. Already in medicine, biofabrication techniques have been used to grow sophisticated body parts, like ears, windpipes, skin, blood vessels and bone, that have been successfully implanted into patients. And beyond medicine, biofabrication can be a humane, sustainable and scalable new industry.
اسے بائیو فیبریکیشن کہتے ہیں جس میں خلیے استعمال کرکے ان مصنوعات کو بنایا جا سکتا ہے جیسا کہ ٹشوز اور اعضاء طب کی دنیا میں پہلے ہی، بائیو فیبریکیشن کے استعمال سے جسم کے مختلف نفیس حصے بنائے گئے ہیں، جیسا کہ کان، ناک، جلد، خون کی نالیاِں اور ہڈیاں وغیرہ، اور انکو کامیابی سے مریضوں کے جسم میں پیوند بھی کیا گیا ہے۔ طب کے علاوہ بائیو فیبریکیشن ایک ہمدرد اور مستقل صنعت کا روپ دھار سکتی ہے۔
And we should begin by reimagining leather. I emphasize leather because it is so widely used. It is beautiful, and it has long been a part of our history. Growing leather is also technically simpler than growing other animal products like meat. It mainly uses one cell type, and it is largely two-dimensional. It is also less polarizing for consumers and regulators. Until biofabrication is better understood, it is clear that, initially at least, more people would be willing to wear novel materials than would be willing to eat novel foods, no matter how delicious. In this sense, leather is a gateway material, a beginning for the mainstream biofabrication industry. If we can succeed here, it brings our other consumer bioproducts like meat closer on the horizon.
اور ہمیں چمڑے کے بارے میں دوبارہ سوچنے سے شروع کرنا چاہیے۔ اور میں چمڑے پر اسلئے زور دے رہا ہوں کیونکہ اسکا بہت استعمال ہوتا ہے۔ یہ خوبصورت شے صدیوں سے ہماری تاریخ کا حصہ رہی ہے۔ چمڑے کو اگانا گوشت پیدا کرنے کی نسبت آسان ہے۔ اس میں ایک طرح کے خلیے استعمال ہوتے ہیں، اور زیادہ تر دو جہتی شکل میں ہوتا ہے اور چمڑے پر صارفین اور حکام کے تنازعات میں پڑنے کے بھی کم امکانات ہیں۔ تاوقتیکہ بائیو فیبریکیشن کو بہتر انداز میں سمجھا جائے، صاف ظاہر ہے کہ شروع میں، زیادہ لوگ ایسے ہونگے جو نئی قسم کا پہناوا آسانی سے پہن لیں گے بہ نسبت ایک نئی قسم کی خوراک کھانے کے، چاہے وہ کتنی ہی خوش ذائقہ ہو۔ اس تناظر میں چمڑا درحقیقت پہلا دروازہ ہے، جس کے ذریعے ہم بائیو فیبریکیشن کی صنعت میں قدم رکھ سکتے ہیں۔ اور اگر ہم یہاں کامیاب ہوتے ہیں، تو ہم اپنے صارفین کو بائیومصنوعات یعنی گوشت وغیرہ مہیا کرنے کے کنارے پر پہنچ جاتے ہیں۔
Now how do we do it? To grow leather, we begin by taking cells from an animal, through a simple biopsy. The animal could be a cow, lamb, or even something more exotic. This process does no harm, and Daisy the cow can live a happy life. We then isolate the skin cells and multiply them in a cell culture medium. This takes millions of cells and expands them into billions. And we then coax these cells to produce collagen, as they would naturally. This collagen is the stuff between cells. It's natural connective tissue. It's the extracellular matrix, but in leather, it's the main building block. And what we next do is we take the cells and their collagen and we spread them out to form sheets, and then we layer these thin sheets on top of one another, like phyllo pastry, to form thicker sheets, which we then let mature. And finally, we take this multilayered skin and through a shorter and much less chemical tanning process, we create leather. And so I'm very excited to show you, for the first time, the first batch of our cultured leather, fresh from the lab. This is real, genuine leather, without the animal sacrifice. It can have all the characteristics of leather because it is made of the same cells, and better yet, there is no hair to remove, no scars or insect's bites, and no waste. This leather can be grown in the shape of a wallet, a handbag or a car seat. It is not limited to the irregular shape of a cow or an alligator.
اب سوال یہ ہے کہ یہ کیسے کرتے ہیں؟ چمڑا اگانے کیلئے ہم خلیے سے شروعات کرتے ہیں ایک جانور سے ہم "بائیوپسی" کے ذریعے۔ وہ جانور گائے بھی ہو سکتی ہے، ایک بھیڑ، یا پھر کچھ بھی نایاب شے۔ بائیوپسی سے کوئی نقصان نہیں ہوتا، اور جانور خوش و خرم زندگی گزار سکتا ہے۔ پھر ہم جلد کے خلیوں کو الگ کرتے ہیں اور ان کو کلچر میڈیم میں اگاتے ہیں۔ جہاں وہ کروڑوں سے اربوں ہو جاتے ہیں پھر ہم ان خلیوں کو باہم جوڑ کر "کولیجن" بناتے ہیں، جیسے وہ قدرتی طور پربناتے ہیں۔ کولیجن ایسا مادہ ہے جوخلیوں کے درمیان میں ہوتا ہے۔ یہ ایک طرح کا قدرتی گوند ہے۔ یہ خلیے کی باہری سطح کا سانچہ ہے مگر چمڑے میں یہ ایک بنیادی اینٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اب اگلے مرحلے میں ہم خلیوں اور کولیجن کو جمع کرتے ہیں انھیں پھیلاتے ہیں کہ وہ پرتوں کی شکل میں ڈھل جائیں، اور پھر ہم ان پرتوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھتے ہیں بالکل فائیلو پیسٹری کی طرح تاکہ وہ موَٹی تہہ میں بدل جائیں پھر ہم انھیں پختہ ہونے دیتے ہیں۔ اور آخر میں ایک تہہ دار جلد بنا لیتے ہیں جس کو بہت تھوڑے کیمیائی عمل سے گزرنا پڑتا ہے، اور چمڑا تیار ہو جاتا ہے۔ میں آپکو یہ دکھاتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ پہلی مرتبہ ہماری تیارکردہ چمڑے کی پہلی کھیپ، لیبارٹری سے تازہ، آپکے سامنے ہے۔ یہ اصلی اور خالص چمڑا ہے، جو جانوروں کو قربان کئے بغیر حاصل ہوا ہے۔ اس میں تمام خصوصیات اصلی چمڑے کی ہیں کیونکہ یہ انھی خلیوں سے بنا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اس سے بال بھی اتارنے نہیں پڑتے، نہ ہی اس پر زخم کے نشانات ہیں نہ ہی کیڑوں کے کاٹنے کے، اور کوئی ضیاع بھی نہیں ہوتا۔ یہ چمڑا ایک پرس کی شکل میں بھی اگایا جاسکتا ہے، یاپھر ہینڈ بیگ اور کار کی سیٹ کی شکل میں۔ یعنی یہ گائے کی وضع کی کا پابند نہیں یا پھر مگرمچھ کا۔
And because we make this material, we grow this leather from the ground up, we can control its properties in very interesting ways. This piece of leather is a mere seven tissue layers thick, and as you can see, it is nearly transparent. And this leather is 21 layers thick and quite opaque. You don't have that kind of fine control with conventional leather. And we can tune this leather for other desirable qualities, like softness, breathability, durability, elasticity and even things like pattern. We can mimic nature, but in some ways also improve upon it. This type of leather can do what today's leather does, but with imagination, probably much more.
اور کیونکہ ہم اس چمڑے کو شروع سے بناتے ہیں، تو ہم اسکی خصوصیات کو بہت دلچسپ طریقے سے کنٹرول کرتے ہیں۔ چمڑے کا یہ ٹکڑا صرف سات پرتوں کا مجموعہ ہے، اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ تقریبا شفاف ہے۔ اور یہ چمڑا اکیس تہوں پر مشتمل ہے اور دبیز ہے۔ روائتی چمڑے پر اس طرح کا اختیار پانا بہت مشکل ہے۔ ہم اس چمڑے کی دیگر خصوصیات کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتے ہیں، جیسا کہ نرمی، ہوا کا گزر، پائیداری، کھچاو اور یہاں تک کہ نقوش بھی۔ ہم قدرت کی نقالی کرسکتے ہیں، بلکہ کچھ طریقوں میں اس میں اضافہ بھی بنا سکتے ہیں۔ یہ چمڑا وہ سب کچھ کر سکتا ہے جو آج کا روایتی چمڑا کرتا ہے، لیکن شائد سوچیں تو اور بھی بہت کچھ۔ ۔
What could the future of animal products look like? It need not look like this, which is actually the state of the art today. Rather, it could be much more like this. Already, we have been manufacturing with cell cultures for thousands of years, beginning with products like wine, beer and yogurt. And speaking of food, our cultured food has evolved, and today we prepare cultured food in beautiful, sterile facilities like this. A brewery is essentially a bioreactor. It is where cell culture takes place. Imagine that in this facility, instead of brewing beer, we were brewing leather or meat. Imagine touring this facility, learning about how the leather or meat is cultured, seeing the process from beginning to end, and even trying some. It's clean, open and educational, and this is in contrast to the hidden, guarded and remote factories where leather and meat is produced today. Perhaps biofabrication is a natural evolution of manufacturing for mankind. It's environmentally responsible, efficient and humane. It allows us to be creative. We can design new materials, new products, and new facilities. We need to move past just killing animals as a resource to something more civilized and evolved. Perhaps we are ready for something literally and figuratively more cultured.
مستقبل میں جانوروں کی مصنوعات کیسی نظر آئیں گی؟ انھیں ایسا نظر آنے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں، جو آج کی بہترین قسم ہے۔ بلکہ انھیں ایسا لگنا چاہیے۔ اور ہم پہلے ہی خلیوں سے تخلیق کرتے آئے ہیں ہزاروں سال سے ،ایسی اشیاء جیسے شراب، بیئر اور دہی وغیرہ۔ اور خوراک سے متعلق کلچر ٹیکنالوجی بہتر ہوئی ہے، اور آج ہم خوراک کو مصنوعی طور پر تیار کرتے ہیں جراثیم سے پاک ماحول میں، ایسی جگہ پر بناتے ہیں۔ ایک شراب کی بھٹی ایک طرح کا بائیو ری ایکٹر ہوتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں کلچرنگ ہوتی ہے۔ ذرا اس کے بارے میں سوچیں جہاں شراب بنانے کی بجائے، ہم چمڑا بنائیں یا پھر گوشت۔ ایسی جگہ کا دورہ کرنے کے بارے میں سوچیں، جہاں آپ جانیں کہ مصنوعی چمڑا یا گوشت کیسے بن رہے ہیں، اور شروع سے آخر تک کا مشاہدہ ممکن ہو، اور خود بنانے کی کوشش بھی۔ یہ ایک صاف، کھلی اور معلوماتی جگہ ہے، اور یہ ان جگہوں سے مختلف ہے جو بہت پوشیدہ، ممنوع اور دور درازہیں جہاں آج کا گوشت اور چمڑا پیدا ہوتا ہے۔ شائد بائیو فیبریکیشن انسانی مصنوعاتی عمل کا قدرتی ارتقاء ہے۔ یہ ماحولیاتی لحاظ سے بہتر ہے، موئژ ہے اور انسانی بھی۔ یہ ہمیں تخلیقی ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہم نئی مصنوعات، نئے مادے تخلیق کرسکتے ہیں، اور نئی طرح کی جگہیں بھی۔ ہمیں جانوروں کے شکار کو وسیلہ سمجھنے کو چھوڑنا ہوگا اور ایک زیادہ مہذب طریقہ اختیار کرنا ہوگا۔ شائد ہم اسکے لئے تیار ہیں جوکہ یقینا زیادہ مہذب ہے۔
Thank you.
شکریہ۔
(Applause)
(تالیاں)